تازہ ترینعلاقائی

کراچی: نیوکراچی میں فائرنگ سے 2 افراد جاں بحق

کراچی(نامہ نگار) کراچی میں ٹارگٹ کلرز  ایک مرتبہ پھر سر گرم ہوگئے۔ نیو کراچی میں فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ پٹیل پاڑہ میں ڈاکؤوں کیفائرنگ سے بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوا۔ پولیس کے مطابق نیو کراچی پیلا اسکول کے قریب بیکری پر نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ عمران اور وقار اہل سنت والجماعت کے کارکن تھے۔ ایس ایس پی سینٹرل مقدس حیدر کے مطابق شبہ ہے کہ اس واردات میں وہی موٹر سائیکل سوارملوث ہیں جنہوں نے صحافی آفتاب عالم پر فائرنگ کی۔ دوسری جانب پٹیل پاڑہ میں بینک کے باہر ڈاکو اور گارڈز کے درمیان فائرنگ کی زد میں بارہ سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا۔ ہاکس بے زیرو پوائنٹ زیرو کے قریب سے لاش ملی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سیالکوٹ: صحافیوں کی جان و مال کے تحفظ کے لئے موجودہ حکومت جلد ہی ضروری قانون سازی کرے گی،صاحبزادہ سید افتخارالحسن شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker