تازہ ترینعلاقائی

کراچی: زمان ٹاؤن پولیس کا گھر پرچھاپہ، ملزم کی والدہ اور بہن زیر حراست

کراچی(نامہ نگار) کراچی زمان ٹاؤن پولیس نے انوکھی کارروائی کر ڈالی۔ ملزم شکور کے نہ ملنے پر اس کی والدہ اور بہن کو حراست میں لے لیا۔ کراچی زمان ٹاؤن میں پولیس نے انوکھی کارروائی کی۔ ڈکیتی کے الزام میں ملزم شکور کے گھر پر چھاپہ مارا۔ ملزم نہ ملا تو قانون کے محافظ ملزم کی بہن اور والدہ کو لے گئے۔ بے جواز گرفتاری پر ملزم شکور کے اہلخانہ زمان ٹاؤن کے سامنے سراپا احتجاج بن گئے۔ اہل و عیال نے والدہ اور بہن کو چھوڑنے کی التجا کی۔ بیٹی کا کہنا تھا کہ دو شیر خوار بچے بھوک سے تڑپ رہے ہیں۔ ان کی والدہ کو جلد سے جلد رہا کیا جائے۔نجی ٹی وی نے کڑے حالات کے باوجود واقعہ سے پردہ فاش کردیا۔ قانون کے محافظوں نے نجی ٹی وی کے نمائندے سے بدتمیزی بھی کی۔ ذرائع کے مطابق خبر نشر ہونے کے بعد ماں اور بیٹی کو تھانے سے غائب کردیا گیا ہے۔ ملزم شکور کی گرفتاری کے بعد رہائی ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں  بلدیاتی انتخابات، الیکشن کمیشن کا میڈیا کے لیے ضابطہ اخلاق جاری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker