تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں6جماعتوں نے الیکشن کمشنر سندھ کوہٹانے کا مطالبہ کر دیا

کراچی(نامہ نگار) کراچی میں 6 جماعتوں نے الیکشن کمشنر سندھ کو عہدے سے ہٹانے اور نیشنل پیپلز پارٹی نے سندھ اسمبلی کی 6 خالی نشستوں پر ضمنی انتخاب کرانے کا تحریری مطالبہ کردیا۔چیف الیکشن کمشنرفخر الدین جی ابراہیم سے امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی کی سربراہی میں جماعت اسلامی کے وفد،نیشنل پیپلز پارٹی کے رکن عارف مصطفی جتوئی اورسنی تحریک کے رکن مطلوب اعوان نے ملاقات کی اور کراچی سمیت سندھ بھر میں حلقہ بندیوں اور فہرستوں کی تصدیق سے متعلق تجاویز پیش کیں۔امیر جماعت اسلامی کراچی محمد حسین محنتی نے جماعت اسلامی سمیت مسلم لیگ ن، تحریک انصاف، سنی تحریک، جمعیت علمائے پاکستان اور جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے الیکشن کمشنرسندھ کو برطرف کرنے کی درخواست چیف الیکشن کمشنر کو پیش کی۔ان کا کہنا تھا کہ ماضی میں غلط حلقہ بندیاں کرکے ایک جماعت کو فائدہ پہنچایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں  آسٹریامیں مساجد کی بندش ناقابل فہم ہے۔محمدناصراقبال خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker