تازہ ترینعلاقائی

کراچی: مسجد کی چھت گرگئی، چارشہید متعددزخمی

کراچی(مانیٹرنگ سیل) شہرقائد کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں مسجد کی لوہے کی چھت گرنے سے پانچ افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ حادثہ نارتھ ناظم آباد کے علاقے لنڈی کوتل میں جمعے کی نماز کے دوران پیش آیا۔ ملبے تلے دبنے سے اب تک پانچ نمازی شہید ہوچکے ہیں جبکہ 12 سے زائد افراد زخمی ہیں جن میں سے 5 کی حالت تشویش ناک بتائی جارہی ہے۔ میتیوں اور زخمیوں کو نزدیکی واقع ضیا الدین اسپتال اور عباسی شہید اسپتال منتقل کیا جارہا ہے، امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پرملبہ ہٹانے میں مشغول ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی زخمی افراد اپنی مدد آٓپ کے تحت مختلف پرائیویٹ اسپتالوں کی جانب روانہ ہوگئے ہیں۔ بتایا جارہا ہے کہ لوہے کی چادروں پرچھت تعمیر کی گئی تھی اوران پر پنکھوں کا وزن بھی تھا جو کہ وزن برداشت نہیں کرسکا اور گرگیا۔ کمشنر کراچی اعجاز احمد خان میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے پانچ افراد کی شہادت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیقات کی جائیں گی کہ زیرِ تعمیر مسجد میں نماز کس طرح ادا کی جارہی تھی۔ اسٹنٹ کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ عوام کو گرمی سے بچانے کے لیے لگائے گئے شیڈ ہی عوام کے لئے زحمت کا سبب بن گئے، انہوں نے مزید کہا کہ امدادی کاروائیاں مکمل ہونے کے بعد مسجد کی انتظامیہ سے بات کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
error: Content is Protected!!