پاکستانتازہ ترین

رینجرز کی کراچی میں کاروائی ،اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد

کراچی (مانیٹرنگ سیل)سندھ رینجرز نے کراچی کے علاقے شاہ فیصل کالونی میں خفیہ اطلاعات پر کاروائی کرتے ہوئے اسلحے کا بڑا ذخیرہ برآمد کر لیاہے ۔ تفصیلات کے مطابق ترجمان رینجر کا کہناہے کہ کاروائی میں برآمد کیا جانے والا اسلحہ سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے زیر استعمال تھا ،جس میں آرپی جی سیون،8راکٹ لانچر ،3ہیوی مشین گن ،1820راﺅنڈز اور سات فیوز برآمد کیے گئے ہیں ۔رینجرز کا کہناہے کہ اسلحہ کراچی میں بد امنی پھیلانے اور ٹارگٹ کلنگ کیلئے استعمال کیا جانا تھا ۔ واضح رہے کہ کچھ دیر قبل کراچی کے علاقے صدر میں پارکنگ پلازہ کے قریب قانون نافذ کرنے والے ادارے کی گاڑی پر فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے ہیں۔جس کے بعد سیکیورٹی ذرائع کا کہناتھا کہ کراچی میں کاروائی کو تیز کیا جائے گا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button