تازہ ترینعلاقائی

کراچی انٹربورڈ: نتائج کی تبدیلی میں ملوث ڈپٹی کنٹرولرامتحانات گرفتار

کراچی(نامہ نگار)محکمہ اینٹی کرپشن نے انٹر بورڈ کراچی میں نتائج کی تبدیلی میں ملوث ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد کو گرفتار کرلیا ہے۔ محکمہ اینٹی کرپشن حکام کے مطابق انٹر بورڈ میں امتحانی نتائج کی تبدیلی کا مرکزی ملزم ڈپٹی کنٹرولر امتحانات دبیر احمد کو قریبی عزیز کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔دبیر احمد اینٹی کرپشن کی انٹر بورڈ میں کئی روز جاری رہنے والی طویل کارروائی کے بعد سے فرار تھے۔ اینٹی کرپشن نے پری میڈیکل نتائج میں تبدیلی کے کئی کیسز پکڑے تھے اور ان کے ثبوت پیش کئے تھے۔اینٹی کرپشن حکام کا کہنا ہے کہ دبیر احمد نے نتائج میں تبدیلی کے عوض بھاری رقم لی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button