تازہ ترینعلاقائی

عوام ہوشیارخبردار،جعلی پےآرڈرکے ذریعے کارخریدنے والا گروہ سرگرم

karachiکراچی(نامہ نگار)  ہوشیار خبردار ،کراچی میں جعلی پے آرڈر کے ذریعے کار خرید کر غائب ہونے والا گروہ سرگرم ہے ، شہر میں ایک سال میں 78 وارداتوں کا انکشاف ہوا ہے ۔جعلی پے آرڈر سے کاریں چوری کرنے کے پچھلے سال 78 واقعات ہو گئے اور رواں سال مکمل ہونے تک کل 100 کے لگ بھگ کاریں جعلی پے آردڑ کے ذریعے چوری کرنے کے واقعات ریکارڈ ہو چکے ہیں۔دوسری جانب پولیس کا یہ حال ہے کہ کراچی کے سول لائن تھانے نے ایف آئی آر درج کرنے میں ہی ایک ہفتہ لگا دیا؟ دوسری طرف بینک نے پے آرڈر اپنی طرف سے جاری نہ ہونے کا کہہ کر معاملے سے ہاتھ اٹھا لیے۔اسٹیٹ بینک کے ترجمان اعلیٰ کا کہنا ہے کہ بینک جعلی پے آرڈر سے عوام کے لٹنے کے معاملے پر اس بارے میں کوئی بات نہیں کرنا چاہتا کیونکہ یہ بینکوں کا معاملہ ہے،، اس بیان سے ظاہر ہوتاہے کہ اسٹیٹ بینک نہ صرف چشم پوشی کر رہا ہے بلکہ عوام کو کوئی تنبیہ یا مشورہ دینے تک کے لئے آمادہ نہیں۔اسٹیٹ بینک کی کھاتے داروں کے معاملات میں دلچسپی کا اس بات سے ہی اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ دسیوں لاکھوں اکاو¿نٹ ہولڈرز کی شکایت کے لئے صرف ایک ٹیلی فون لائن مختص کی گئی ہے لہٰذا پے آرڈر جیسے قابل اعتماد پرچے کی ناقدری کے لئے روک تھام کی کوشش کی توقع کرنا شاید غلط امر ہی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں  زندگی بس اتنی ہی تھی؟

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker