تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں اقوام متحدہ کے 5 پولیو ورکرز قتل

imagesکراچی(نامہ نگار) پاکستان کے جنوبی صوبے سندھ کے صدر مقام کراچی کے مختلف علاقوں میں انسداد پولیو مہم ٹیم کی 4 خواتین سمیت 5 افراد کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا ہے۔ کراچی کے علاقے لانڈھی کی بونیر کالونی میں پیش آیا جہاں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے انسداد پولیو مہم کے دوران پولئے کے قطرے پلانے والی 2 خواتین فہمیدہ اور ملیحہ کو ہلاک کردیا۔ دوسری جانب اورنگی ٹاؤن ساڑھے گیارہ نمبر پر بھی نامعلوم افراد نے پولیو کے قطرے پلانے والے عملے پر فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک خاتون نسیم اختراور ایک ارشد نامی شخص ہلاک ہوگیا۔ ادھر بلدیہ ٹاؤن میں بھی نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کرکے کنیزفاطمہ اور عائشہ نامی خاتون کو شدید زخمی کردیا۔ بعد ازاں کنیز فاطمہ زخموں کی تاب نہ لاتےہوئے دم توڑ گئی۔ ہلاک ہونے والے تمام پولیو ورکرز کا تعلق اقوام متحدہ کے عالمی ادارہ صحت سے ہے۔ اس افسوس ناک واقعات  کے بعد اقوام متحدہ نے کراچی میں انسداد پولیو مہم روک دی۔ یادرہےکہ گزشتہ روز سے شروع ہونے والی تین روز پولیو مہم کے پہلےروز بھی فائرنگ کے واقعہ میں انسداد پولیو مہم ٹیم میں شامل ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا۔ پولیس نے لاندھی میں ہلاک ہونے والی دونوں خواتین کو پوسٹ مارٹم کےلئے جناح اسپتال منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ورلڈ ٹی 20کپ،پاکستان کی ورلڈ کپ میں ہار کی روایت برقرار،بھارت نے پاکستان کو 7وکٹوں سےشکست دے دی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker