پاکستانتازہ ترین

کراچی آپریشن کا سب سے زیادہ فائدہ متحدہ کو ہوگا، وزیر اعظم

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)وزیر اعظم نواز شریف نے واضح کیا ہے کہ کراچی آپریشن اپنی رفتار سے جاری رہے گا۔ کراچی میں بلا تفریق آپریشن ایم کیو ایم سمیت تمام فریقین کے بہترین مفاد میں ہے۔ اسلام آباد میں وزیر اعظم نواز شریف سے ایم کیو ایم کے ارکان نے ملاقات کی۔ ایم کیو ایم کے وفد کی قیادت ڈاکٹر فاروق ستار کر رہے ہیں۔ ملاقات کے دوران وفاقی وزرا اسحاق ڈار، پرویز رشید، مولانا فضل الرحمن اور اکرم درانی بھی موجود تھے۔ ملاقات میں ایم کیو ایم کے ارکان نے کراچی آپریشن پر اپنے تحفظات سے وزیر اعظم کو آگاہ کیا اور وزیر اعظم سے اپیل کی کہ کراچی آپریشن صرف ایم کیو ایم کے خلاف کیا جارہا ہے۔ حکومت ہمارے تحفظات کو دور کرے۔وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ ایک سو ستاسی جرائم پیشہ افراد کی فہرست پیش کی گئی ہے۔ ان کی گرفتاری کے لیے ایم کیو ایم تعاون کرے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تحفظات دور کرنے کے لیے وزیر اعلیٰ سندھ کی مشاورت سے کراچی آپریشن پر مانیٹرنگ کمیٹی قائم کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم گلہ کرتی ہے لیکن کراچی آپریشن سے ایم کیو ایم کو فائدہ ہوگا۔ کراچی آپریشن سے شہر میں امن قائم ہوجائے گا۔ وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ آپریشن صرف مجرموں کے خلاف ہورہا ہے۔ جس کا جائز گلہ ہوگا سنیں گے۔ وزیر اعظم نواز شریف نے مزید کہا کہ کراچی آپریشن پورے عزم کے ساتھ شروع کیا۔ اس میں نمایاں کامیابیاں حاصل کیں۔ اسی جذبے کے ساتھ فرقہ واریت کے خلاف بھی آپریشن شروع کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  اعصاب شکن میچ کے بعد شاہینوں کی سیمی فائنل تک رسائی اورآج پھر کڑا امتحان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker