پاکستانتازہ ترین

کراچی:شہرکے مختلف علاقوں میں ٹارگٹڈ آپریشن

karachiکراچی(مانیٹرینگ سیل) کے مخلتف علاقوں میں رینجرز کے ٹارگٹڈ آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ گلشن بونیر میں آپریشن کے دوران بیس سے زائد افراد کو حراست میں لیکر ملامان کے قبضہ سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے جبکہ علاقے کی فضائی نگرانی بھیکی جارہی ہے۔کراچی میں امن و امان کی مخدوش صورتحال پر قابو پانےکےلئے رینجرزاور دیگر حساس اداروں کی کارروائیوں میں تیزی آگئی ہے۔ شہر کے مخلتف علاقوں میں جرائم پشہ عناصر کے خلا ف کےرینجرزکے آپریشن کا سلسلہ جاری ہے۔ لانڈھی کے علاقے گلشن بونیرکورینجرز اہلکاروں نےعلی الصبح چار بجے گھیرے میں لیکرسرچ آپریشن کا آغاز کیا۔کارروائی کے دوران علاقے کے داخلی و خارجی راستوں کو سیل کرکے بڑی تعداد میں اہلکار تعینات کردیئے گئے۔ گھر گھر تلاشی کے دوارن بیس سے زائدافراد کو حراست میںلے لیا گیا۔ ملزمان کے قبضے سے بیس مختلف اقسام کا اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔ آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر کے ذریعے علاقے کی فضائی نگرانی بھی کی جا رہی ہے ۔لیاقت آباد ،سرجانی ٹاؤن بفرزون میں بھی رینجرز نے مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر چھاپے مارکر متعدد افراد کو حراست میں لے لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button