تازہ ترینعلاقائی

کراچی: 8 پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے کا نقد انعام

karachiکراچی (نامہ نگار) ایڈیشنل آئی جی کراچی اقبال محمود نے سینٹرل پولیس آفس میں منعقد کی گئی ایک سادہ اور پروقار تقریب کے دوران اینٹی وائیلنٹ کرائم سیل کے تحت غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر 8 پولیس اہلکاروں کو مجموعی طور پر 4 لاکھ روپے نقد انعام میں دیئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی اے وی سی سی نیاز کھوسو بھی موجود تھے۔ تفویض کردہ فرائض کے تحت عمدہ کارکردگی کے مظاہرہ پر پچاس پچاس ہزار روپے نقد انعام حاصل کرنے والوں میں کانسٹیبلز 26801 عمران علی، 29018 علی اکبر، 24048 وسیم عباس، 29158 منصور صدیقی، 201 فیض احمد، 24005 محمد عمران، 28964 سکندر علی اور کانسٹیبل نمبر 11399 احسن علی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : نمبردار اپنے اپنے دائرہ اختیار میں اپنی کارکردگی کو بہتر بنا ئیں۔ محمد ریاض ، ماہم آصف ملک

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker