پاکستانتازہ ترین

کراچی میں پولیس کو برگرکھانے کا شوق مہنگا پڑگیا

karachiکراچی (مانیٹرینگ سیل)میں پولیس کو برگرکھانے کا شوق مہنگا پڑگیا۔مجرم کو سول اسپتال لانے والی پولیس نے برگر کھلانے کی فرمائش کی اسی دوران ملزم کےساتھیوں نے حملہ کرکے اسےچھڑالیا۔ واقعے میں چار پولیس اہلکار زخمی ہوئے۔عبدالقیوم بلوچ کو عدالت نے سزائے موت سنائی تھی۔ موٹے تازے پولیس اہلکاروں نے فیصلہ کیاہےکچھ ہلکا پھلکا کھانے کا۔۔دیسی مرغن غذاؤں اورنان سے وزن بے تحاشہ بڑھ جاتا ہے۔۔۔شائدیہی سوچ کربرگر،سینڈوچ یا پھربن کباب کھانے کی ٹھان لی ہےکراچی پولیس نے۔۔پولیس ایک ملزم کو عدالت سےسول اسپتال میڈیکل چیک اپ کیلئےلارہی تھی کہ گرماگرم برگردیکھ کراہلکاروں کے منہ میں پانی بھرآیا۔۔۔پھرکیا تھا ملزم سے ہی فرمائش کرڈالی برگرکھلانے کی۔ابھی پولیس برگراور کیچ اپ پر ہاتھ صاف کرہی رہی تھی کہ ملزم کےساتھیوں نے حملہ کردیا۔پولیس نے پلیٹیں چھوڑچھاڑ کرمقابلے کی کوشش ضرور کی لیکن ملزمان پُھرتیلے نکلے۔ ساتھی ملزم کو چھڑاکر لےگئے۔۔اس دوران اے ایس آئی سمیت چار پولیس اہلکا رزخمی ہوئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button