تازہ ترینعلاقائی

کراچی:سینٹرل پولیس آفس سمیت 16 دفاتر میں ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم نصب

کراچی ﴿نامہ نگار﴾ سندھ پولیس کے ای پولیسنگ منصوبے کے تحت انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈپارٹمنٹ نے سینٹرل پولیس آفس سمیت 16 دفاتر میں ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم نصب کردیئے، اس سسٹم کے ذریعے اعلیٰ افسران بروقت براہ راست رابطہ اور انہیں ہدایات واحکامات دے سکیں گے۔ مذکورہ نظام کے ذریعے ویڈیو کانفرنس کا تجرباتی بنیادوں پر انعقاد کا آغاز کردیا گیا ہے اور ساتھ ہی ویڈیو کانفرنسنگ نظام کو چلانے کے لئے متذکرہ دفاتر میں عملے کی ربیت کا سلسلہ بھی شروع کردیا گیا ہے۔ یہ بات آئی جی سندھ فیاض احمد لغاری کو ایک رپورٹ میں بتائی گئی۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم میں نصب کیا گیا جدید کیمرہ حساس سینسر کی وجہ سے بولنے والے کسی بھی افسر کے چہرے کو خودکار نظام کے تحت زوم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے، ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے منعقد کئے جانے والے اہم اجلاسوں کی ریکارڈنگ کے لئے سینٹرل پولیس آفس میں ایک ڈیٹا سینٹر بھی بنایا گیا ہے جہاں مخصوص اجلاسوں کو ریکارڈ کرنے کی سہولت بھی موجود ہوگی جبکہ کانفرنس کے دوران بجلی کی بلاتعطل سپلائی کے لئے تمام مقامات پر یوپی ایس بھی نصب کئے گئے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ویڈیو کانفرنسنگ سسٹم تمام ایڈیشنل آئی جیز، ڈی آئی جیز ٹریفک، ڈی آئی جی سی آئی ڈی، ڈی آئی جی اسپیشل برانچ، ڈی آئی جی کرائم برانچ، ڈی آئی جی ٹریننگ، ڈی آئی جی انویسٹی گیشن اور تمام آپریشنل ڈی آئی جیز کے دفاتر کے علاوہ وزیر داخلہ سندھ اور ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ سندھ کے دفاتر میں نصب کردیا گیا ہے۔#

یہ بھی پڑھیں  پنجاب حکومت نے پیر کولاہورمیں مقامی چھٹی کا اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker