تازہ ترینعلاقائی

کراچی پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد کی فائرنگ

کراچی(نامہ نگار) کراچی پریس کلب کے باہر نامعلوم افراد نے فائرنگ کی اور جاگ ٹی وی کی گاڑی کو نقصان پہنچایا۔ مشتعل افراد نے صحافیوں کی کیمرے چھین لئے۔ کراچی پریس کلب کے باہر جمع نامعلوم افراد نے اچانک ہنگامہ آرائی شروع کر دی۔ مشتعل افراد نے ہوائی فائرنگ کی جس سے بھگڈر مچ گئی۔ نامعلوم افراد نے پریس کلب کے باہر کھڑی جاگ ٹی وی کی گاڑی پر ڈنڈے پرسائے اور آگ لگانے کی کوشش کی۔ مشتعل افراد نے پریس کلب سمیت اطراف میں پتھراؤ بھی کیا اور صحافیوں سے کیمرے بھی چھین لئے۔ پولیس کی نفری پہنچے کے بعد مشتعل افراد موقع سے فرار ہو گئے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد کی صورت حال کا جائزہ لینے کے لئے کراچی پریس کلب کے عہدیداران کا اجلاس ہوا۔ عہدیداران نے واقع کی مذمت کی اور مقدمہ درج کرانے کا فیصلہ کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button