علاقائی

کراچی:سنی تحریک کاامریکی فوجیوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی،پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف احتجاج

کراچی ﴿ سٹاف رپورٹر﴾ سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری کی خصوصی ہدایت پر امریکی فوجیوں کی جانب سے قرآن پاک کی بے حرمتی اور پاکستان کے اندرونی معاملات میں مداخلت کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا احتجاجی مظاہرے کے شرکائ سے رابطہ کمیٹی کے رکن آفتاب قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے اندرونی معاملات میں امریکہ کی مداخلت اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی ہے حکومت پاکستان بیرونی مداخلت کو روکنے کے لیے ہر ممکن اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم دین کا واحد ایٹمی قوت کا حامل ملک ہے جسے کمزور کرنے کے لیے امریکہ گھناؤنی سازشوں میں مصروف ہے جوپاکستان کو معاشی و اقتصادی طور پر کمزور کرکے اپنے ناپاک مقاصد کی تکمیل چاہتا ہے بلوچستان میں محب وطن بلوچ بھائی اکثریت میں ہے مگر وہاں ہر علیحدگی کی تحریک چلانے کے لیے امریکہ کے 8 تھنک ٹینک کام کررہے ہیں حکومت پاکستان اور ملکی سلامتی کے ادارے بیرونی تھنک کو ختم کرنے کے لیے بلوچستان کے وسائل کے مطابق بلوچ بھائیوں کے مسائل حل کرے انہوں نے کہا کہ پاک ایران گیس سپلائی لائن پر امریکی دھمکی و مداخلت ملک کی سلامتی و خود مختاری کے خلاف ہے اقوام متحدہ امریکہ کی لونڈی کا کردار ادا کرنے کے بجائے دنیا کے امن کے لیے انصاف پر مبنی اقدامات کرے اور پاکستان کے خلاف امریکی بیانات اورمداخلت سے امریکہ کو روکے ۔اس موقع پر شرکائ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان سنی تحریک علما ئ بورڈ کے رکن علامہ طارق نے کہا کہ امریکی فوجیوں کی طرف سے قرآن پاک کی بے حرمتی قابل مذمت عمل جس سے عالم اسلام کے جذبات مجروح ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہو ود نصٰاری عالم اسلام کے جذبات ایمانی کو چیک کرنے کے لیے اسلام مخالف حرکات کرتے ہیں تاکہ وہ چیک کرسکیں کہ مسلمانوں کے دلوں میں اسلام اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کی محبت کا جذبہ کس حد تک موجود ہے۔ اس کا اندازہ پوری دنیا میں ہونے والے احتجاج سے انہیں ہوگیا ہوگا۔ علامہ طارق نے کہا کہO.I.Cکی خاموشی لمحہ فکریہ ہے مسلم ممالک کے حکمران امریکہ کی اس گستاخانہ حرکت پر امریکی مصنوعات کا بائیکاٹ کریں۔#

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو کے واپڈا ملازمین نے نجکاری کے خلاف ہڑتال کردی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker