تازہ ترینعلاقائی

صحافی برادری کیساتھ زیادتیاں ختم نہ ہوئیں توملک گیراحتجاجی تحریک چلائینگے۔ووٹرزالائنس پاکستان

کراچی( پ ر)صحافی اور صحافتی ادارے ملکی اور معاشرتی عمارت کا ایک اہم ستون ہوتے ہیں ، ان کا جتنا خیال رکھا جائیگا عمار ت اتنی ہی مضبوط اور دیرپا ہو گی لہذا ا ن کے ساتھ کی جانے والی زیادتیاں انتہائی شرمنا ک اور افسوسنا ک عمل ہیں اوراگرزیادتیاں جمور ی دور میں تو وہ جمہوریت کے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ بن جاتی ہیں لہذا حکومت موجودہ جمہوری دور میں ملکی صحافیوں اورصحافتی اداروں کے ساتھ امتیا زی اور انتقامی بنیادوں ہونے والی زیادتیوں کا سلسلہ فوری طور پر بند کروائے ، سینٹرل میڈیا جرنلسٹ ایسوسی ایشن اسلام آباد کے مرکزی صدر و سینیئر صحافی رانا اقبال سکندر کیخلاف جھوٹی FIR فوری ختم، بہاولپور میں جھوٹے مقدمے میں گرفتار کر کے جیل بھیجے گئے ممتاز صحافی کو فوری رہا ، اس پر جھوٹا مقدمہ ختم اور صوبہ بلوچستان کے مقبول روزنامے کوژک کے اشتہارات فور ی طور پرطور پر بحال کیا جائے بصورت دیگر ووٹرز الائنس پاکستان ان زیادتوں کیخلاف ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائے گا۔ ان خیالا ت کا اظہار لک بھر کے ساڑھے آٹھ کروڑ کے لگ بھگ ووٹرز(انتخابی رائے دہندگان) کے اتحاد اور نمائندگی کی واحد ملک گیر تنظیم’’ ووٹرز الائنس پاکستان‘‘ کے بانی و مرکزی چیئرمین اور ممتاز سیاسی و سماجی رہنما جمیل اقبال سیّد اور دیگر مرکزی رہنماؤں وائس چیئرمین اللہ دتہ قریشی، سکرٹری جنرل شکیل ملک، ڈپٹی جنرل سیکرٹری ارشد ندیم، صوبائی چیف آرگنائزرز پنجاب سید شجاع احمد، سندھ ابو عبدالصمد، پختونخواہ مقصود الہیٰ، آزاد کشمیر محمد حنیف مغل، سینیئر اراکین سپریم کونسل راؤ صولت علیخان، سلمان غلام حسین،ملک یعقوب اعوان، ارشد علی بندیشہ،راؤ شہزاد، راؤ جمال،مسرت بی بی اور دیگر نے الائنس کے مرکزی سیکرٹریٹ ’’ پرسنٹ 98 عوامی خدمت مرکز ‘‘ میں متاثرہ صحافیوں اور ملک بھر کی صحافی برادری سے اظہار یکجہتی کے لئے منعقدہ ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ صحافی بھی ووٹر ہیں اور کسی نہ کسی سیاسی تنظیم کو ووٹ دیتے ہیں لہذا ان کے موجودہ منتخب نمائندے صحافیوں کے ساتھ ہونے والی زیادتیوں کے تدارک میں اپنا کردار ادا کرتے ہوئے پارلیمنٹ میں آوا ز اٹھائیں اورزیادتیوں کے خاتمے کیلئے حکومت پر دباؤ ڈالیں بصورت دیگرصحافیوں کی بے چینی اور تشویش انہیں احتجاج پر مجبور کر سکتی ہے۔انہوں نے وفاقی اور پنجاب و بلوچستان حکومتوں سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری طور پر اپنے غیر جمہوری، غیر قانونی اور غیر آئینی ہتھکنڈوں سے باز آ جائیں اور سینٹرل میڈیا جرنلسٹس ایسوسی ایشن CMJA اسلام آباد کے مرکزی صدر رانا اقبال سکندر کے خلاف جھوٹی FIR کو فوری طور ختم ، بہاولپورمیں جھوٹا مقدمہ بنا کر گرفتار کئے گئے صحافی کو فوری طور پرہا کر کے اسکا مقدمہ ختم اور بلوچستان کے معروف و مقبول روزنامہ’’ کوزک ‘‘ کو اس کے حق کے مطابق اشتہارات فوری طور پر جاری کئے جائیں بہ صورت دیگر ملک بھر میں احتجاجی تحریک چلائی جائیگی جس میں حالات و نتائج کی مکمل ذمہ دار زیادتیاں کرنے والے عناصر ہونگے۔

یہ بھی پڑھیں  بدین:گریڈ1سےلیکر7تک کی اسامیوں پرجعلی آرڈروں کےزریعےنوکریوں کاانکشاف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker