پاکستانتازہ ترین

کراچی:ریلوے کا ہزاروں لیٹر تیل ضائع ہوگیا

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ریلوے انجن شیڈ میں عملے کی غفلت سے ہزاروں لٹر ڈیزل ضائع ہو گیاجس پر تین اہلکاروں کو معطل کرکے تحقیقات کا حکم دیدیا۔پاک نیوز کے مطابق کراچی سے آنیوالی آئل ٹرین کا والو کھلا رہ جانے سے بیس لاکھ روپے سے زائد مالیت کاتقر یبا بائیس ہزار لٹر ڈیزل ضائع ہوگیا ۔ ڈویڑنل سپرنٹنڈنٹ ریلوے جاوید انوار کا کہنا ہے کہ کسی ملازم نے باہمی چپقلش کے باعث یہ حرکت کی ہے جس کی انکوائری کرائی جا رہی ہے تاہم فوری طور پر شیڈ کے شفٹ فورمین تنویر ڈار، چارج مین ایوب اور ورک مستری کو معطل کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے بتا یا کہ پانچ ہزار لٹر تیل جس میں سے نوے فیصد کو فلٹر کرکے دوبارہ انجنوں میں استعمال کیا جائے گا۔ ریلوے کے ایک سابق چیف مکینکل انجنئیر کا کہنا ہے کہ زمین پر گرنے والے تیل کا استعمال انجن کی کارکردگی متاثر کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker