پاکستانتازہ ترین

کراچی اسٹاک مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا شکار

karachi stockمالیاتی اداروں(مانیٹرینگ سیل) اور سرمایہ کاروں کی پیش بندی۔ منافع بُک کرتے ہوئے دیکھو اور انتظار کرو کی حکمت عملی اختیار کرلی۔ کراچی اسٹاک مارکیٹ مسلسل چوتھے روز بھی مندی کا شکار ہوکر اٹھارہ ہزار پوائنٹس کی اہم نفسیاتی حد کھو بیٹھی۔جمعرات کو مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز مثبت ہوا اور سیمنٹ، بینکنگ اور فرٹیلائیزر سیکٹر کے اسٹاکس خریداری کے باعث تیزی کے نتیجے میں مارکیٹ میں 18100 پوائنٹس کی نفسیاتی حد بحال ہوتے ہوئے بھی دیکھی گئی۔ تاہم منافع کے حصول کیلئے فروخت کے دباؤ اور مستقبل میں غیر یقینی صورتحال کے خدشات کے باعث سرمایہ کاروں نے نئی خریداری سے گریز کیا۔کاروبار کے اختتام پر ریڈی مارکیٹ میں ساڑھے اٹھارہ کروڑ شئیرز کے سودوں کے ساتھ مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈریڈ انڈیکس سات پوائنٹس کی کمی سے 17993پوائنٹس پر بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button