تازہ ترینعلاقائی

کراچی: فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد جاں بحق

کراچی میں آج فائرنگ اور پرتشدد واقعات میں سات افراد اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ۔ ایس ایس پی ساؤتھ نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد شہرمیں امن کے قیام کو یقینی بنا دینگے۔ بھینس کالونی فائرنگ سے عبدالحمید اور ابرار نامی افراد جاں بحق ہوئے۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم عدنان کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے ۔ پولیس کے مطابق واقعہ ذاتی جھگڑے کاشاخسانہ ہے ۔ کورنگی اندسٹریل ایریا میں ندی سے ایک شخص کی لاش ملی جسے گولیاں مار کر قتل کیا گیا تھا۔ جو ہر آباد تھانے کی حدود بلاک پندرہ سے ایک بوری بند لاش ملی ۔ نیو کراچی کے علاقے اجمیر نگری تھانے کی حدود میں بٹرک پر نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوا جس کی شناخت تاحال نہ ہوسکی ۔ لانڈھی مانسہرہ کالونی میں بھی فائرنگ کرکے چھبیس سالہ سلیم کو قتل کردیا گیا۔ اسٹار گیٹ کے قریب واقع قبرستان سے نوجوان کی بوری بند لاش ملی جبکہ گزشتہ روز اورنگی سیکٹر گیارہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے زخمی ہونے والے ڈاکٹر ارشد نے آج دم توڑ دیا۔ شہر میں امن وامان کی صورتحال کے حوالے سے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی ساؤتھ نے امید ظاہر کی کہ شہر میں جلد امن وامان کی صورتحال بہتر ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چوبیس گھنتوں کے دوران دس افراد جاں بحق ہوئے جس میں چار ٹارگٹ کلنگ تھی ۔ انہوں نے کہا کہ پولیس بھی امن کے قیام کیلئے کوشش کررہی ہے ۔ چوبیس گھنٹوں کے دوران ٹارگٹڈ آپریشن اور دیگر کارروائیوں میں ایسٹ زون سے پندرہ ملزمان ملیر سے پانچ ساؤتھ زون سے نو ،ویسٹ اور سینٹرل سے چار ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے اور مزید تفتیش کی جارہی ہے ۔ ایک سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ روز لیاری سے تین افراد کی لاشیں ملنے کے واقعہ کی تحقیقات جاری ہے امید ہے کہ جلد ملزمان کو گرفتار کرلیا جائیگا۔

یہ بھی پڑھیں  کراچی: فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker