تازہ ترینعلاقائی

کراچی: فائرنگ اور دیگر پرتشدد واقعات میں خاتون سمیت 5 افراد جاں بحق

karachi target killingsکراچی(مانیٹرنگ سیل) بلدیہ ٹاؤن میں ہوٹل پر فائرنگ سے 4افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سول اسپتال منتقل کردیاگیا جہاں دو افراد دم توڑ گئے جبکہ دو افراد اب بھی زندگی اور موت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔ اورنگی ٹاؤن کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات میں دو افراد زندگی کی بازی ہارگئے۔ لسبیلہ میں ذاتی رنجش پر دو گروپوں کے درمیان ہونے والے مسلح تصادم کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعد مشتعل مظاہرین نے لسبیلہ سے گارڈن جانے والی سڑک بلاک کردی، اسی دوران گارڈن سگنل پر ایک خاتون اندھی گولی کا نشانہ بن گئی۔ دوسری جانب پولیس نے مشرف کالونی میں کارروائی کرکے5 مبینہ بھتہ خوروں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker