پاکستانتازہ ترین

کراچی:ٹارگٹ کلنگز،پرتشدد واقعات، پولیس اہلکاروں سمیت 12 جاں بحق

کراچی( مانیٹرنگ ڈیسک)کراچی کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ اور پرتشدد واقعات میں دو پولیس اہلکاروں سمیت بارہ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ کراچی میں شہریوں کی ٹارگٹ کلنگز کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔ فیروزآباد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے شہباز جاں بحق ہو گیا۔ اسی علاقے سے ارمغان کی لاش برآمد کی گئی۔ پولیس کے مطابق مقتولین کا تعلق مخالف سیاسی جماعتوں سے تھا۔ بلدیہ اتحاد ٹاؤن میں پولیس موبائل پر فائرنگ سے دو پولیس اہلکار جاں بحق ہو گئے۔ موچکو میں فائرنگ سے 28 سالہ نوروز خان جاں بحق ہوگیا۔ تیموریہ کے علاقے کے بی آر سوسائٹی میں دکان پر فائرنگ سے 26 سالہ عدنان مارا گیا۔ اورنگی ٹاؤن مومن آباد میں فائرنگ سے طاہر جبکہ لیاری کلاکوٹ میں فائرنگ سے جان مراد ہلاک اور سفیان زخمی ہو گیا۔ لیاری مرزا آدم خاں روڈ پر فائرنگ سے ایک نامعلوم شخص جاں بحق ہو گیا۔ بریگیڈ کے علاقے سے شفیق کی لاش ملی ہے۔ پولیس کے مطابق مقتول سیاسی جماعت کا کارکن تھا۔ سہراب گوٹھ نعمان کالونی میں فائرنگ نامعلوم شخص مارا گیا۔ لیاقت آباد سے ٹمبر مارکیٹ سے پولیس نے ایک بوری بند لاش بر آمد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سردی بمقابلہ گرمی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker