پاکستانتازہ ترین

کراچی: دہشت گری جاری ایک ہلاک، کئی زخمی

karachi blastکراچی(مانیٹرینگ سیل) میں فائرنگ کے تازہ واقعات میں ایک شخص جاں بحق اور تین افراد زخمی ہوگئے، رینجرز اور پولیس نے مختلف ٹارگٹڈ آپریشنز میں سترہ مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا۔پولیس کے مطابق رات گئے عیسی نگری کے قریب نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں کی بازی ہار گیا،محمود آباد چھ نمبر کے قریب بھی فائرنگ کے واقع میں دو افراد زخمی ہوئے،پاپوش، اجمیر نگری اور بوٹ بیسن میں بھی مختلف واقعات میں کئی افراد زخمی ہوئے۔ رینجرز نے رات گئے بلال کالونی اور عوامی کالونی میں ٹارگٹڈ آپریشن کرکے پندرہ مشتبہ افراد کو زیر حراست لے لیا اور ان کے پاس سے کلاشنکوف سمیت چھیالیس اقسام کے چھوٹے بڑے ہتھیار بھی برآمد کر لئے۔ دوسری جانب پولیس نے گودھرا کے علاقے میں کاروائی کرتے ہوئے دو مشتبہ افراد کو حراست میں لے کرتفتیش کے لیے نامعلوم مقام منتقل کردیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button