تازہ ترینعلاقائی

کراچی میں ووٹرز کی تصدیق، فوجی عملے کی تعداد بڑھانے کافیصلہ

karachiکراچی (نامہ نگار)الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ کراچی میں ووٹروں کی گھر گھر تصدیق کا 70 فیصد کام 2 ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا، معاونت کیلئے فوجی عملے کی تعداد بڑھانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں شفاف انتخابات کرانے کیلئے الیکشن کمیشن نے اہم اقدامات کئے ہیں۔ کراچی میں گھرگھر ووٹرز کی تصدیق کیلئے الیکشن کمیشن اور فوج کے درمیان بات چیت ہوئی جس میں فیصلہ کیا گیا کہ انتخابی فہرستوں کی تصدیق کے عمل کیلئے کل سے فوجی عملے کی تعداد بڑھائی جائے گی۔الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ووٹروں کی گھر گھر تصدیق کا 70 فیصد کام 2 ہفتے میں مکمل کرلیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  حامد میر پر قاتلہ حملہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker