سائنس و آئی ٹی

45 سال کے بعد دماغی صلاحیت میں کمی ہوتی ہے، طبی ماہرین

کراچی (نامہ نگار) 45 سال کے بعد دماغی صلاحیت میں کمی ہوتی ہے، ساٹھ سال کے بعد یادداشت میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے، برطانوی ماہرین طب کا کہنا ہے پینتالیس سال کی عمر سے دماغ کے کام کرنے میں کمی آنا شروع ہو جاتی ہے۔ ایک برطانوی طبی رسالے۔ برٹش میڈیکل جرنل میں چھپی رپورٹ میں سائنسدانوں نے انکشاف کیا ہے کہ یاد داشت میں کمی پینتالیس سال کی عمر سے شروع ہو جاتی ہے۔اس تحقیق سے قبل یہ سمجھا جاتا تھا کہ دماغی صلاحیت میں کمی طویل عمرکے بعد ہوتی ہے جبکہ ساٹھ سال کے بعد یادداشت میں کمی ہونا شروع ہوجاتی ہے۔ سائنسدانوں کا کہنا ہے اس تحقیق کے بعد صحت مندانہ اصول زندگی اپنانے کی اہمیت مزید واضح ہوتی ہے۔خاص طور پر دل کی صحت کیونکہ جو چیز دل کے لئے مفید ہے وہ دماغ کے لئے بھی مفید ہے۔ دس سال جاری رہنے والی تحقیق کے دوران سات ہزار سرکاری ملازمین کی نگرانی کی گئی جن کی عمریں پینتالیس سے ستر سال تھیں۔

یہ بھی پڑھیں  یوٹیوب کی بندش میں ناکامی کا اعتراف

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker