پاکستان

کراچی: عدالتوں پر حملہ کرنے والے معتبر بنے بیٹھے ہیں، فیصل رضا عابدی

کراچی(نامہ نگار) عدالتوں پر حملہ کرنے والے معتبر بنے بیٹھے ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل رضا عابدی نے ائیر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنہوں نے ماضی میں عدالتوں پر حملے کیے وہ آج معتبر بنے بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے اپنے موجودہ دور حکومت میں 4 سال تک عدلیہ کا وقار قائم رکھا۔ فیصل رضا عابدی نے کہا کہ ہم نے آزاد عدلیہ کے لئے ہزاروں جانوں کی قربانی دی۔ فیصل رضا عابدی نے کہا ہے کہ عدلیہ وکلا سے پوچھے وہ لاکھوں روپے کیوں لیتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ کیا آرٹیکل 6 کا اطلاق صرف پیپلز پارٹی پر ہوتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ملک ریاض بتائیں کتنے سیاستدانوں، صحافیوں کو خریدا، عمران خان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker