تازہ ترینکھیل

بھائی پھیرو: کراٹے کلب کی گیارہ اضلاع کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن

ستر کلو کیٹگری میں بھائی پھیرو کے نوجوان فراز احمد کی پہلی پوزیشن

بھائی پھیرو(نامہ نگار)بھائی پھیرو کراٹے کلب کی گیارہ اضلاع کے مقابلوں میں نمایاں پوزیشن،ستر کلو کیٹگری میں بھائی پھیرو کے نوجوان فراز احمد کی پہلی پوزیشن۔ٹیم کا بھائی پھیرو میں سینکڑوں نوجوان کھلاڑیوں کی طرف سے شاندار استقبال ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ٹیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور۔نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کی جائے تو بھائی پھیرو کے نوجوان کھلاڑی ملک کا نام روشن کرسکتے ہیں جے آئی یوتھ ضلع قصور کے سابق صدر احمد جمال کا نوجوانوں سے خطاب تفصیلات کے مطابق کراٹے کلب بھائی پھیرو کی ٹیم گیارہ اضلاع کے مقابوں میں نمایاں پوزیشن حاصل کرکے بھائی پھیرو پہنچی توٹیم کا سینکڑوں کھلاڑیوں نے والہانہ اسقبال کیا۔ گزشتہ روز ڈسٹرکٹ سپورٹس ڈیپارٹمنٹ جھنگ میں کراٹے کلبوں کے مقابلے منعقد کرائے گے جس میں گیارہ اضلاع کے کراٹے کلبوں کے سیکنڑوں کھلاڑیوں نے حصہ لیا بھائی پھیرو کے کراٹے کلب کی ٹیم نے نمایاں پوزیشن حاصل کی جب کہ بھائی پھیرو کے نوجوان فراز احمد نے ستر کلو کیٹگری میں فرسٹ پوزیشن حاصل کر لی اور تین مزید کھلاڑی بھی بلا مقابلہ جیت گئے۔ جنہیں ممبر قومی اسمبلی مسلم لیگ ن شیخ وقاص اکرم کی طرف سے دس ہزار روپے انعام دیا گیا جیتنے والی ٹیم گزشتہ روز جب بھائی پھیرو پہنچی تو بیرون اڈا بھائی پھیرو پر بھائی پھیرو کے سینکڑوں نوجوان کھلاڑیوں نے ان کا والہانہ استقبال کیا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور ٹیم پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کی ایک بہت بڑے جلوس کی شکل میں فراز احمد کو اس کے گھر لے جایا گیا جہاں میلے کا سماں باندھ گیا نوجوان کھلاڑیوں اور شہریوں نے فراز احمد کے والدین کو مبارک باد دی اور سارا دن اس کے گھر میں لوگوں کا تانتا بندھا رہا اس موقع پر جے آئی یوتھ ضلع قصور کے سابق صدر احمد جمال نے کھلاڑیوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھائی پھیرو کے نوجوانوں کی اگر سرکاری سرپرستی کی جائے اور سہولتیں فراہم کی جائے تو بھائی پھیرو کے نوجوان کھیلوں میں اپنا نمایاں کردار ادا کرسکتے ہیں کرکٹ کے میدان میں بھائی پھیرو کے نوجوان فہیم اشرف قومی کرکٹ ٹیم میں منتخب ہوئے اور دیگر کھیلوں میں بھی بھائی پھیرو کے درجنوں نوجوان کھیلوں میں اپنا مقام پیدا کر کے ملک کا نام روشن کرچکے ہیں انہوں نے کہا کہ بھائی پھیرو میں قائم سٹیڈیم کی حالت زار پر حکمرانوں کو خصوصی توجہ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود اس سٹیڈیم کو لوگوں نے فلتھ ڈپو اور کورے کرکٹ کے ڈھیروں میں تبدیل کر رکھا ہے اور اردگرد کی آبادیوں نے گندہ پانی چھوڑ کر جوہر میں تبدیل کردیا ہے سٹیڈیم کی دیکھ بھال کے لئے رکھے گئے عملے اور بلدیہ بھائی پھیرو کے صحت و صفائی کے عملے کی نااہلی کی وجہ سے کھلاڑیوں کا سٹیڈیم میں کھیلنا دشوار ہوچکا ہے سابق کونسلر خالد محمود اور اسلامی جمعیت طلبہ بھائی پھیرو کے ناظم محمد وقاص جوئیہ نے مطالبہ کیا کہ بھائی پھیرو سٹیڈیم کی صفائی کرکے کھیلوں کی سہولتیں فراہم کی جائے اس موقع پر کراٹے مقابلوں میں فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے فراز احمد نے استقبال کرنے والوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان شا ء اللہ بھائی پھیرو کراٹے کلب دنیا بھر میں اپنا نام روشن کرے گی فرسٹ پوزیشن حاصل کرنے والے فراز احمد کے والدین نے استقبال کے لئے آنے والوں کی تواضع مشروبات سے کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button