تازہ ترینعلاقائی

کراچی:55 بھارتی ماہی گیر جذبہ خیرسگالی کے تحت رہا

کراچی(مانیٹرنگ سیل) کراچی کی لانڈھی ملیر جیل سے 55بھارتی ماہی گیروں کو جذبہ خیر سگالی کے تحت رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی پانیوالے ماہی گیروں میں تین کم عمر نوجوان بھی شامل ہیں جو چھ ما ہ سے دو سال کی قید بھی پوری کر چکے ہیں،رہائی پانے والے بھارتی ماہی گیروں کو واہگہ بارڈر کے ذریعے بھارت روانہ کیا جائیگا۔جیل انتظامیہ کے مطابق 56بھارتی ماہی گیروں کو رہا کرنا تھا تاہم ایک کی طبعیت ناساز ہے اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ رہائی پانے والے ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ وہ آج بے حد خوش ہیں اور پاکستانی جیلوں میں ان کے ساتھ اچھا سلوک کیا گیا۔ ان بھارتی ماہی گیروں کو پاکستان کی سمندری حدود کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتارکیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  بھارتی فوجیوں کی ریکارڈ خودکشیاں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker