تازہ ترینعلاقائی

واقعہ کربلا حق و باطل کے فرق کو واضع کرتا ہے ،ثروت اعجاز قادری

کراچی ( پریس ریلیز ) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجازقادری نے کہا ہے کہ واقعہ کربلا دین کی بقاء اسلامی اقدار کے تحفظ اور باطل کے سامنے ڈٹ جانے کا درس دیتا ہے۔واقعہ کربلا حق و باطل کے فرق کو واضع کرتا ہے ۔حضرت امام حسین ر ضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام کی سر بلندی ، سلامتی ،عوام کی معاشی آزادی و انصاف دلانے اور اسلام کی حقیقی روح کو تا قیامت تک آنے والے ،مسلمانوں تک پہنچانے کیلئے یزید کی بیت نہیں کی ۔ سیدنا امام حسین نے کربلا کے میدان میں جانوں کی قربانی دیکر دین اسلام کو زندہ وجاوید کیا۔ آپ نے کر بلا کے میدان میں فاسق وفاجر،ظالم و جابر کے سامنے کلمہ حق بلند کیا اور رہتی دنیا تک مثا ل قائم کردی کہ ظالم وجابر ،عوام کے حقوق غضب کر کے آزادی چھیننے اور طاقت کے زور پر اپنی سوچ مسلط کرنے والے یزید کے خلاف ڈٹ جانا ہی حسینیت ہے چاہے اس راہ میں کتنی ہی مشکلات کا سامنا ہو گھر بار اولاد سمیت اپنی جان کی قربانی دینا ہی اہل حق کا شیوہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکز اہلسنت پر قرآن خوانی کے بعد اپنے خطاب میں کیا ۔ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ہمارے ملک میں انتہا پسندی ،دہشتگردی ،مہنگائی و بے روزگاری ،بھوک وافلاس اور مصنوعی بحران عروج پر ہے اور حکمران عوام کو حقوق دینے اور ان کے مسائل کو حل کر نے کی بجائے اقتدار کو طول دینے کیلئے امریکہ کی بیت کر کے یزیدی عمل کو دہرارہے ہیں کیوں کہ ان کو ملک وقوم کی فکر نہیں صرف کرسی کی فکر ہے اگرملک وقوم کی فکر ہوتی توساڑے چار سالہ دورحکومت میں عوام کو ریلیف دیا جاتا لیکن ریلیف تو بہت دورکی بات بلکہ بے جاٹیکسوں کو نافذ کر کے عوام سے جینے کا حق بھی چھینا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ انقلاب حسینیت کے جذبے سے ہی آتا ہے معاشی آزادی ،سکھ وچین اور انصاف کی فراہمی کیلئے ہم سب کو آواز حق بلند کرکے میدان عمل میں آکر جدوجہد کرنا ہوگی ۔یہ یاد رکھا جائے جو اقوام ظلم وجبر ،انتہا پسندی و دہشتگردی کے خلاف اور حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند نہیں کرتیں تو ان کا بھی شمار یزیدی لشکر میں ہی ہوتا ہے انہوں نے کہا کہ اسلام کی سربلندی اور ملک بچانے کیلئے ہم میدان عمل میں آکر جدوجہد کرینگے اور اس کے لئے حسینی جذبے سے سرشار ہوکر کسی بھی قسم کی قربانی دینے سے دریغ نہیں کرینگے ۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت ہمارے ایمان کا اہم حصہ ہے اور اس قانون میں کسی قسم کی ترمیم کو برداشت نہیں کیا جائیگا جو بھی یزیدی قوت تحفظ ناموس رسالت قانون کے خلاف کام کریگی اس کے خلاف پاکستان سنی تحریک کا حسینی لشکر ڈٹ جائیگا

یہ بھی پڑھیں  چونیاں:دہشت گردی سے نجات بینظیربھٹو کا مشن تھا،افضل شاہین، حافظ ذیشان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker