علاقائی

کراچی:کمشنر کراچی روشن علی شیخ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا

کراچی(دانیال خان)کمشنر کراچی روشن علی شیخ کی صدارت میں ایک اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں کراچی شہر کی سیکورٹی کی صورتحال اور خاص طور پر ریڈزون کے علاقوں میں سیکورٹی کو مزید بہتر بنانے کے لئے تفصیلی غور کیا گیا۔اجلاس میں ڈی آئی جی کراچی ساﺅتھ زون کمانڈر شوکت، ڈی آئی جی ٹریفک خرم گلزار، ڈپٹی کمشنر ساﺅتھ مصطفی، جمال قاضی، ڈپٹی کمشنر ایسٹ قاضی جان محمد، ڈپٹی کمشنر ویسٹ گنہور علی لغاری کے علاوہ دیگر پولیس اور ریونیو کے اعلیٰ افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں کمشنر کراچی نے ریڈزون ایریا کے اندر سیکورٹی کو مزید بہتر پر زور دیا اور ہدایت کی کہ پریس کلب کی جانب جانے والے جلوس وغیرہ کو ریڈزون کے اندر داخل ہونے کی بالکل اجازت نہیں ہوگی اور اس پر پابندی سے عمل کیا جائے۔اجلاس میں کمشنر کراچی روشن علی شیخ نے ہدایت کی کہ شہر کے اندر اسٹریٹ کرائم کو کنٹرول کرنے کے لئے حکمت عملی مرتب کی جائے اور پولیس گشت کو مزید بڑھایا جائے جبکہ 15 پولیس کنٹرول روم کو مزید فعال بنایا جائے تاکہ فوری طور پر اسٹریٹ کرائم و دیگر جرائم پر کنٹرول کیا جاسکے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker