پاکستان

کراچی:شارع فیصل پرپولیس کاملزمان سے مقابلہ ،اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا اور ٹریفک معطل

کراچی(دانیال خان) شارع فیصل پر منی چینجر کی دکان میں ڈکیتی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ملزمان سے مقابلہ شروع کر دیا گیا، اندھا دھند فائرنگ سے علاقہ میدان جنگ بن گیا اور ٹریفک معطل ہو گئی۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق شارع فیصل پر نرسری کے علاقے میں واقع پاکستان کرنسی میں 4 مسلح ملزمان نے دھاوا بول دیا اور لوٹ مار شروع کر دی۔ اس موقع پر سیکورٹی گارڈز نے چاروں ملزمان کو دبوچ لیا اور نرسری روڈ پر اندھادھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں صدر تک بدترین ٹریفک جام ہو گیا۔دوسری جانب منی چینجرز کے مالک ملک بوستان نے ایک نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ملزمان مجھے اغواءکرنا چاہتے تھے انہوں نے کہا کہ ملزمان کے پاس ایف آئی اے کے کارڈ بھی تھے۔ملک بوستان نے بتایا کہ چاروں افراد کو سیکورٹی گارڈز نے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔واقعے کے حوالے سے ایک دوسرے نجی ٹی وی چینل نے بتایا کہ منی چینجر کی دکان میں ہنڈی کے غیر قانونی کاروبار کی اطلاع پر ایف آئی اے کے سول اہلکاروں نے چھاپا مارا اور وہاں پر عملے سے ہاتھا پائی ہو گئی جس کے دوران منی چینجر کی دکان پر تعینات سیکورٹی گارڈز نے ایف آئی اے اہلکاروں کو دبوچ لیا اور دکان بند کر کے یرغمال بنا لیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker