علاقائی

کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے ٹریفک حادثہ میں جاںبحق

کراچی﴿نمائندہ﴾ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے ایڈمنسٹریٹر محمد حسین سید نے ٹریفک حادثہ میں جاںبحق ہونے والے سٹی وارڈن محمد وسیم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے لواحقین کیلئے 5 لاکھ روپے اور مرحوم کی بیوہ کو کے ایم سی کے محکمہ تعلیم میں ملازمت دینے کا اعلان کیا ہے جبکہ دیگر دو زخمی ہونے والے سٹی وارڈنز عامر اور سعید کو بھی ایک ایک لاکھ روپے دیئے جائیں گے، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے محمد وسیم کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم نے ڈیوٹی کے دوران اپنے فرائض جانفشانی کے ساتھ ادا کرتے ہوئے جان دی ہے جوہم سب کیلئے ایک مثال ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت کرتے ہوئے انہیں اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطافرمائے، ﴿آمین﴾، واضح رہے کہ چار روز قبل ناظم آباد کے علاقے بورڈ آفس چورنگی پر تین سٹی وارڈنز ایک بس سے کچل کر زخمی ہوگئے تھے جن کا علاج عباسی شہید اسپتال میں جاری تھا تاہم محمد وسیم دوران علاج گزشتہ روز جاںبحق ہوگئے تھے مرحوم کی نماز جنازہ بعد نماز جمعہ اورنگی ٹا?ن میں ادا کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : اوکاڑہ میں بارش کے پانی کے نکاس کا کام تقریباََ مکمل کیا جا چکا ہے . ڈسٹرکٹ کوآرڈنیشن آفیسر قیصر سلیم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker