پاکستان

کراچی:لیاری کے مکینوں کی ریلی پر پولیس کی ہوائی فائرنگ,شیلنگ

کراچی(بیوروچیف): کراچی میں پیپلزپارٹی لیاری ورکرز کی ریلی ریڈ زون میں داخل ہونے سے روکنے کے لئے ریلی کے شرکاء پر پولیس کی جانب سے شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

پیپلز پارٹی کے جیالوں کو بلاول ہاؤس پہنچ کر اپنے مسائل کے حوالے سے احتجاج ریکارڈ کروانا تھاکہ لیاری کی عوام کو مسلسل نظر انداز کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  تحریک انصاف اختلاف،حامد خان بھی کھل کر سامنے آگئے

 شاہین کمپلیکس پر کنٹینر لگا کر راستہ بند کیا گیا تھا تاہم جب ریلی شاہین کمپلیکس پہنچی تو شرکاء نے کنٹینر اور رکاوٹیں ہٹانے کی کوشش کی جس پر پولیس نے ریلی کے شرکاء کو منتشر کرنے کے لئے آنسو گیس کی شیلنگ کی۔

یہ بھی پڑھیں  راولپنڈی: واہ کینٹ میں آپریشن،40 افراد زیر حراست

شیلنگ اور فائرنگ کی وجہ سے وہاں موجود لوگوں میں افراتفری پھیل گئی جس کے سبب شاہین کمپلیکس اور آئی آئی جندریگڑھ سمیت تمام سڑکوں پر بدترین ٹریفک جام ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں  ایل پی جی کی قیمت میں 20 روپے فی کلو تک اضافہ

ریلی کے شرکاء پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے کراچی ضلع جنوبی کے قریباً تمام تھانوں کی پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری طلب کرلی گئی ہے ۔

وزیر اعظم یوسف علی گیلانی نے تمام صورتحال کو نوٹس لے لیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker