علاقائی

کراچی: بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام

کراچی(دانیال خان) ائیرپورٹ پر کسٹم حکام نے کارروائی کر کے بیرون ملک ہیروئن اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا کر ایک شخص کو حراست میں لے لیا ہے۔کسٹم حکام کے مطابق جناح انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر کسٹم کے عملے نے کارروائی کر کے محمد طارق نامی شخص کو بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ جاتے ہوئے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اس کے سامان کی تلاشی لینے پر سامان میں موجود ایل سی ڈی کے اندر چھپائی گئی 2 کلو ہیروئن برآمد کر لی ہے۔ حکام کا کہنا تھا کہ ملزم سے برآمد ہونے والی ہیروئن کی مالیت عالمی منڈی میں 2 کروڑ روپے ہے۔ملزم طارق کراچی سے آج صبح فلائٹ نمبر بی جی 32 سے بنگلہ دیش کے شہر ڈھاکہ جا رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  کھاریاں:عوام کا حقیقی و عوامی لیڈ ر چوہدری فرخ مجید ہی ہے ،مرزامجید

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker