تازہ ترینفن فنکار

کرینہ کپورنے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی حامی بھرلی

ممبئی (مانیٹرنگسیل)بالی وڈ کی خوبصورت حسینہ کرینہ کپور خان نے پاکستانی فلم میں کام کرنے کی حامی بھر لی ہے اور شعیب منصور کی فلم سائن کرنے کیلئے دبئی پہنچ گئی ہیں۔بھارتی میڈیا کے مطابق شعیب منصور نے کرینہ کپور خان کو فلم کا ”آئیڈیا“ ای میل کیاجسے پڑھنے کے بعد اداکارہ نے حامی بھرلی اور کہا کہ وہ فلم کا سکرپٹ پڑھنا چاہتی ہیں ۔فلمی ذرائع کا کہناہے اگر کرینہ کپور شعیب منصور کی فلم میں کام کرتی ہیں تو وہ پاکستانی فلم میں کام کرنے والی بھارتی صف اول کی پہلی ا داکارہ ہوں گی۔ مقامی جریدے ”مڈڈے “کاکہنا ہے کہ اداکارہ جلد ہی ٹوئٹر پر اپنے پاکستانی پراجیکٹ کا علان کریں گی۔انہوں نے مزیدکہا کہ کرینہ کپور خان اس وقت آربالکی کی ”کی اور کا “میں ارجن کپور کے ساتھ کام کررہی ہیں وہ جلد ”اڑتا پنجاب “میں بھی نظر آئینگی۔ کرینہ کپور کے ان آفیشل ٹوئٹر اکاؤنٹ سے ٹویٹ کی گئی تصویر میں کرینہ کپور خان پاکستانی ڈیزائنر فراز مینن کے ساتھ دبئی میں نظر آرہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  یہ وقت سیاسی اختلافات کی بجائے سب کے ایک ہونے کا ہے : خورشید شاہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker