تازہ ترینفن فنکار

کرینہ اپنی بڑی بہن کے ساتھ فلم میں کام کرنے کیلئے تیار

ممبئی (مانیٹڑنگ سیل) بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کا کہنا ہے کہ کرشمہ کے ساتھ کام کرنے کے لیے بہترین سکرپٹ کا انتظار ہے۔ ایک تقریب میں شریک اداکارہ کرینہ نے کہا انہیں اور کرشمہ کو ایک ساتھ کام کرنے کے لیے بہت سی آفرز ہو رہی ہیں لیکن وہ اچھے سکرپٹ کے انتظار میں ہیں۔ 2003ء میں شادی کے بعد بالی ووڈ کو خیر باد کہنے والی کرشمہ نے باڈی گارڈ میں کرینہ کو آواز دی۔ اداکارہ اب پھر اپنی بہن کے ساتھ بالی ووڈ میں شاندار انٹری دینے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button