فن فنکار

آئٹم سانگ پر رقص کیلئے کرینہ نے فرمائشوں کا انبار لگا دیا

ممبئی ﴿نمائندہ شوبز﴾بالی وڈ اداکارہ کرینہ کپور نے فلم ” دبنگ ٹو” کے آئٹم سانگ پر پرفارمنس کے لیے فلم کے پروڈیوسر ارباز خان کے سامنے فرمائشوں کے انبار لگا دیے۔ کرینہ نے ارباز خان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ ایک ایسا آئٹم سانگ عکس بند کروائیں گی جو اسے قبل کسی اور اداکارہ پر فلمایا نہ گیا ہو، انھوں نے یہ مطالبہ بھی کیا ہے کہ ان کے گانے کی پروموشن کچھ اس انداز میں کی جائے جیسے یہ فلم کا سب سے اہم حصہ ہو۔ارباز خان نے کرینہ کے مطالبات پر کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button