پاکستانتازہ ترین

بھارتی خارجہ کرشنا کی پاکستان آمد

اسلام آباد(بیوروچیف) بھارتی وزیر خارجہ ایس ایم کرشنا تین روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گئے ہیں۔ ان کا استقبال اسلام آباد ائیرپورٹ پر وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام اور بھارتی ہائی کمیشن نے کیا۔ اس دورے میں وہ صدر زرداری اور وزیراعظم راجا پرویز اشرف سمیت بڑی سیاسی جماعتوں کے قائدین سے ملاقاتیں کریں گے جبکہ دونوں ممالک کے عوام کے لئے ویزا میں نرمی سے متعلق بھی بات چیت متوقع ہے۔ ایس ایم کرشنا کا ایک روز پہلے بھارتی میڈیا سے بات چیت میں کہنا تھا کہ اس دورے سے زیادہ امیدیں وابستہ نہیں کرنا چاہئے تاہم اس سے دونوں ممالک کے تعلقات کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی۔ بھارتی وزیر خارجہ نے کہا کہ ممبئی حملوں سمیت ان امور پر پاکستان سے بات چیت نہیں کی جائے گی جو تحقیقاتی مراحل سے گزر رہے ہیں۔ ایس ایم کرشنا نے خواہش ظاہر کی کہ سربجیت سنگھ کے معاملے پر پاکستان انسانی ہمدردی کی بنیادوں پرغور کرے۔ بھارتی وزیر خارجہ ہفتے کو پاکستانی ہم منصب حنا ربانی کھر سے بھی ملاقات کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  لندن میں بھوک ہڑتال کے لیے اجازت درکار نہیں ہوتی،ماہرین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker