شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / وزیراعظم نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا

وزیراعظم نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا

کرتارپور(پاک نیوز) پاکستان کا تاریخی اقدام، امن کی نئی راہیں کھل گئیں، وزیراعظم عمران خان نے کرتار پور راہداری کا افتتاح کر دیا۔ نوجوت سدھو، منموہن سنگھ ، وزیراعلیٰ بھارتی پنجاب اور اداکار سنی دیول بھی تقریب میں شریک ہیں۔   کرتار پور زیرو پوائنٹس کے گیٹ سے سابق بھارتی وزیراعظم من موہن سنگھ کے ساتھ سکھ یاتریوں کا وفد پہنچا جسے پاکستانی حکام نے خوش آمدید کہا، بھارتی پنجاب کے وزیراعلی امریندر سنگھ بھی پاکستان پہنچے۔ سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ نے کہا ہے کہ آج سکھ برادری کیلئے بہت بڑا دن ہے، راہداری کھولنے سے پاک بھارت تعلقات میں نمایاں بہتری آئیگی۔

یہ بھی پڑھیں  چینی وزیرخارجہ وانگ ژی کل دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان آئیں گے۔

What is your opinion on this news?