تازہ ترینعلاقائی

مانسہرہ:پولیس کی سال کے پہلےدن کاروائی،25کلو چرس برآمد

mansehraمانسہرہ(قاضی بلال سے) پولیس تھانہ سٹی نے سال کے پہلے دن کاروائی کے دوران 25کلو چرس برآمد کرتے ہوئے منشیات سمگلنگ کے جرم میں ایبٹ آباد کے رہائشی شرافت عرف ماما کو حراست میں لے لیا۔ حراست کے دوران شرافت عرف ماما نے اپنا جرم قبول کرتے ہوئے چرس سفیدہ کے رہائشی ننھانامی شخص کے حوالہ کرنے کا اقرار کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ سٹی کے ایس ایچ او امجد خان نے ڈی ایس پی اعجاز گوگا کی سربراہی میں مخبر کی اطلاع پر شاہراہ ریشم کے قریب ناکہ بندی کے دوران شیخ البانڈی ایبٹ آباد کے رہائشی شرافت عرف ماما سے 25کلوگرام چرس برآمد کرلی اور اس کے خلاف مقدمہ رجسٹر کرتے ہوئے اسے حراست میں لے لیا۔ پولیس حکام نے اس ضمن میں صحافیوں کو بتایا کہ ملزم نے دوران حراست اپنا جرم قبول کرتے ہوئے بتایا ہے کہ وہ یہ چرس سفیدہ کے رہائشی ننھا کے لئے لے کر آیا تھا۔ پولیس نے مقدمہ کی تفتیش کے لئے کاروائی تفتیشی سٹاف کے حوالے کر دی۔

یہ بھی پڑھیں  شہرِ ذات سے نکلو کہ زمانہ چال قیامت کی چل گیا ۔۔!

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker