تازہ ترینکالممحمد مظہر رشید

کیسے قیدی؟

اباّ کیلے کھا لو بہت اچھے ہیں یہ دو سیب بھی لے لومیں نے بس میں خریدے تھے ہم فجر کے وقت سے بس میں بیٹھے ہوئے تھے اماں کہتی تھی تیرے ابّے کو آٹھ بجے وہاں لایا جائے گا جلدی جانا ہے ورنہ ملاقات نہیں ہوگی لیکن تجھے تو یہ بہت لیٹ لے کر آئے ہیں بڑے دنوں بعد تجھے دیکھا ہے تمھیں یہ کہاں لے گئے تھے؟تم ان کے ساتھ کیوں گئے تھے؟تم کو تمھاری گڑیا یاد نہیں آئی؟ اب کب ملو گے ؟پھر کب گلے سے لگاؤ گے؟ مجھے نیند نہیں آتی تیرے بغیر رات کو جب گلی میں کتے بھونکتے ہیں تومجھے بہت ڈر لگتا ہے میں روتی ہوں ماں کاکے کوگود میں سلاتی ہے اور میں تیراانتظار کرتی رہتی ہوں ابا جی آپ گھر آکر کیوں نہیں سوتے پہلے تو ہر رات کو کام سے فارغ ہوکر آجاتے تھے کیا اب رات کو بھی کام کرنے لگے ہو ؟تجھ سے صحیح چلا تو جاتانہیں اِنھوں نے تیرے ہاتھوں کوکیوں زنجیر سے باندھا ہوا ہے ایسی زنجیر تو ہم اپنی جانوروں کوبھی دھیان سے باندھتے ہیں کہ کہیں ان کے گلے پر نشان نہ پڑ جائیں اِنھوں نے تیرے دونوں ہاتھوں کواس سے باندھ رکھا ہے اورتالا بھی لگا ہوا ہے ابا تیرے سے چلا تو جاتا نہیں پھر کیوں یہ سب کچھ؟ جی ہاں ایسے سینکڑوں درد بھرے جذباتی واقعات دیکھنے کو ملتے ہیں جب سینٹرل جیل ساہیوال سے اوکاڑہ پیشی کے لیے قیدیوں کو لایا جاتا ہے سب سے تکلیف دہ لمحہ تو وہ ہوتا ہے جب کوئی معذور قیدی (ٹانگ سے معذور) کو ہتھ کڑی لگا کر لایا جاتا ہے اور پیشی بھگتنے کے لیے پورا خاندان کرب اور بے بسی کی سولی پر چڑھا ہوتا ہے اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ عدالت سے باہر قیدی کے رشتہ دار خاطر تواضع میں کوئی کسر نہیں چھوڑتے ان اہل کاروں کی جنھوں نے اس کے عزیز کو مضبوط زنجیروں میں جکڑ رکھا ہوتا ہے مجھے ایک بات اکثرسوچنے پر مجبور کرتی ہے کہ ٹانگ سے معذورشخص تو چل صحیح نہیں سکتا ،بھاگ کیسے سکتا ہے ؟؟پھر اسے ہتھکڑی لگا کر عدالتوں میں کیوں پیش کیا جاتا ہے؟ معذوروں سے تو کوئی بھی مذہب اور قانون ایسے وحشیانہ سلوک کی اجازت نہیں دیتا ہم تو اس دین کے ماننے والے ہیں جو جانوروں سے بھی رحم دلی سے پیش آنے کا حکم دیتا ہے

یہ بھی پڑھیے :

One Comment

  1. we should try to solve the prisioner’s problems and difficulties of their relatives. with the help of Respected Session Judge Dear Mazhar . very sentimental and true stories are routine matters in this era

  2. سر جی،آپ لوگوں کا تعاون رہا تو انشااللہ ایک دن ضرور تبدیلی آئے گی

Back to top button