پاکستانتازہ ترین

آج یوم شہدا کشمیر منایا جائے گا

سری نگر، مظفراباد(مانیٹرنگ ڈیسک) لائن اف کنٹرول کے دونوں طرف آج (جمعہ کو ) یوم شہدا کشمیر منایا جائے گا ۔مقبوضہ کشمیر میں عام ہڑتال ہوگی جلسے جلوس اور مظاہرے کیے جائیں گے۔ آزاد کشمیر بھر میں بھی یوم شہدا کے سلسلے میں تقریبات ہوں گی۔وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید کی خصوصی ہدایت پر 13جولائی کو یوم شہدا جموں و کشمیر قومی سطح پر منانے کا فیصلہ کیا گیا ۔وزیر اعظم سیکریٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق13جولائی یوم شہدائے جموں و کشمیرکو بھر پور انداز میں خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے تمام ضلعی ،تحصیل ،سٹی ہیڈکوارٹرز پر جلسے جلوس ،ریلیاں منعقد کی جائیں گی جبکہ سب سے بڑا اجتماع قانون ساز اسمبلی کے ایم ایل اے ہاسٹل میں منعقد ہو گا جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم چوہدری عبدالمجید ہوں گے ۔جلسہ عام میں تمام مکاتب فکر کے زعما شرکت کریں گے۔ادھر ورثا شہدا جموں و کشمیر کے زیر اہتمام اسلام آباد میں ایک سمینار منعقد ہوا ،جسمیں پاکستان کی قومی قیادت کے علاوہ حد متارکہ کے دونوں جانب تعلق رکھنے والے سیاسی وعسکری قائدین شرکت کی ۔ سیمینار بعنوان شہدا کشمیر اور ہماری ذمہ داریاں میں آزاد کشمیر کی سیاسی قیادت ،حریت کانفرنس کے دونوں دھڑوں کے رہنماؤں کے ساتھ ساتھ پاکستان کی سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں نے شرکت کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker