پاکستانتازہ ترین

یوم یکجہتی کشمیر:جماعۃ الدعوۃ کے زیراہتمام کل پروگرام منعقد کیےجائیں گے

kashmirراوالپنڈی(نامہ نگار)جماعۃ الدعوۃ کے زیر اہتمام کل 5فروری کو ملک بھر میں یوم یکجہتی کشمیر کے حوالے سے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں جڑواں شہروں میں بھی کشمیر کارواں نکالا جائے گا جن کی تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں راولپنڈی میں کشمیر کارواں چاندنی چوک سے نیشنل پریس کلب راولپنڈی تک نکالا جائے گا کارواں کے اختتام پریس کلب کے سامنے ایک بڑا جلسہ منعقد کیاجاے گا یوم یکجہتی کے موقع پر شہر میں اشتہارات، بینرز اور ہورڈنگز لگائے گئے ہیں جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آزادی کے حوالے سے تحریریں درج ہیں عوام الناس میں کشمیر کارواں، جلسوں اور کانفرنسوں میں شرکت کیلئے زبردست جوش و خروش پایا جاتا ہے۔ جماعۃالدعوۃ نے خصوصی طور پردرجنوں کی تعداد میں لاؤڈ سپیکرز لگا کر گاڑیاں تیار کی ہیں جن کے ذریعہ لوگوں کو کشمیر کارواں میں شرکت کی دعوت دی جارہی ہے۔دریں اثناء جماعۃ الدعوۃراولپنڈی کے امیرعبدالرحمن نے تما انتظامات کا حتمی جائزہ لیا اور کارکنان کو لوگوں تک دعوت پہنچانے کے لیے بھرپور محنت کرنے کی تلقین کی اور پاکستانی قوم سے یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر ہونے والے پروگراموں میں بھرپورا نداز میں شریک ہونے کی اپیل کی ہے اور کہا ہے کہ اس کے ذریعہ کشمیری بھائیوں کا پیغام دیا جائے گا کہ پوری پاکستانی قوم ان کی پشت پر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہاکہ مسئلہ کشمیر پاکستان کیلئے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے۔کشمیری مسلمان پاکستان سے رشتہ کیا لاالہ الااللہ کا نعرے لگاتے ہوئے اپنے سینوں پر گولیاں کھارہے ہیں تو پاکستانی قوم بھی کشمیریوں سے اسی کلمہ طیبہ کی بنیاد پر وابستہ ہے ۔ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کو کسی صورت تنہا نہیں چھوڑیں گے اور مظلوم کشمیریوں کی آزادی کیلئے ہر ممکن کوششوں کا سلسلہ جاری رکھیں گے

یہ بھی پڑھیں  تحریک کشمیر اور عالمی دنیا کی بے حسی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker