پاکستانتازہ ترین

مظفرآباد: ن لیگ کلین سویپ کریگی، پیپلزپارٹی : مسلم کانفرنس ایک سکے کے دو رخ ہیں، سید غضنفرعلی

آزادکشمیر /مظفرآباد( چیف رپور)مسلم سٹوڈنٹس فیڈریشن آزادکشمیر کے مرکزی صدر علی سید غضنفر علی شاہ نے کہا ہے کہ اقتدار کے نشے میں مست حکمرانوں کا زوال شروع‘ پانچ سالوں میں فرعون بننے والے اب رات کی تاریکی میں ووٹ کیلئے لوگوں کے پاؤں پکڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ یہ تو ٹریلر تھا ابھی تو پوری فلم باقی ہے، کردلہ سے سینکڑوں جیالوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت ،نامزد امیدوار چوہدری شہزاد کی کامیابی کی نوید ثابت ہوگی۔مسلم لیگ ن تمام برادریوں کا گلدستہ اور غریب عوام کی نمائندہ جماعت ہے،برادری ازم کے بتوں کو پاش پاش کر کے آزادکشمیر کے اندر مسلم لیگ ن بھاری عوامی مینڈیٹ کے ساتھ کامیابی حاصل کریگی اورحکومت بنائے گی۔کردلہ میں سینکڑوں جیالوں کی مسلم لیگ ن میں شمولیت سے مخالفین کے غبارے سے ہوا نکل چکی ہے۔حلقہ لچھراٹ میں مسلم لیگ ن کے نامزد امیدوارچوہدری شہزاد کو بھاری عوامی مینڈیٹ کے ساتھ کامیاب کروائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ فاروق حید ر پر تنقید کرنے والے بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،فاروق حیدر نے میرٹ ،اہلیت اور صلاحیت کی بنیاد پر کارکنوں کو اہمیت دی ۔انہوں نے کہا کہ آزادکشمیر کے آمدہ انتخابات میں مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کی طرح کلین سویپ کریگی۔پیپلزپارٹی،مسلم کانفرنس ایک سکے کے دو رخ ہیں جنہوں نے برادری ازم کو فروغ دے کر محکمہ جات کو کمزور بنایا ترقیاتی فنڈز میں بندربانٹ کی۔حلقہ دو لچھراٹ زندگی کی بنیادی سہولیات سے محروم ہے ،لچھراٹ پیکیج کے نام پر عوام کو بیوقوف بنانے والے آمدہ انتخابات میں شکست فاش سے دوچار ہونگے۔انہوں نے مزید کہا کہ جو لوگ اقتدار میں آکر فرغون بن جاتے ہیں انہیں یاد رکھنا چاہیے کہ عوام نے ہی انہیں اقتدار تک پہنچایا اور عوام ہی انہیں ووٹ کی پرچی سے شکست فاش سے دوچار کریں گے۔عوام کو بھیڑ بکریاں سمجھنے والے ایک ہی رات میں عوام کے پاؤں تک پہنچ گئے۔حکمران اقتدار حاصل کرنے کے بدمست ہو جاتے ہیں عوام بھی ان بدمستوں کو الیکشن میں مسترد کرنے کیلئے چاق وجوبند کھڑے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  تیزاب سے جلانے کیخلاف قانون پنجاب میں بھی نافذ کیا جائے، رخسانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker