پاکستانتازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں پاک بھارت سرحد پر خفیہ سرنگ کا انکشاف

نئی دہلی(ڈیسک رپورٹر) بھارتی بارڈر سیکیورٹی فورس نے مقبوضہ کشمیر میں پاک بھارت سرحد کے میان400میٹر لمبی سرنگ کا سراغ لگایا ہے۔ بھارتی سکیورٹی فورس کے حکام کے مطابق سرنگ کا انکشاف مقبوضہ کشمیر کے ضلع سامبا میں ہوا۔تقریباً 4فٹ چوڑی یہ سرنگ 300میٹر پاکستانی علاقے اور ایک سو میٹر مقبوضہ کشمیر میں ہے۔ سامبا کیڈی ایس پی کا کہنا ہے کہ سرنگ 20 فٹ گہرائی میں بہت مہارت سے بنائی گئی ہے۔ انھوں نے خیال ظاہر کیا یہ سرنگ اسمگلروں یا شدت پسندوں نے بنائی ہوگی ۔بھارتی حکام نے معاملے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے اور اس سلسلے میں پاکستانی حکام سے بھی رابطہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شارجہ:پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی آج ہو گا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker