پاکستانتازہ ترین

بھارت کے یوم آزادی پر کشمیریوں نے یوم سیاہ منایا

نئی دہلی /سرینگر(نمائندہ خصوصی)   بھارت کے 65ویں سالگرہ پرجموں و کشمیر سمیت دنیا بھر میں مقیم کشمیری عوام اس دن کو یوم سیاہ کے طور پر منارہے ہیں، وادی میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی۔بھارت میں یوم آزادی کی مرکزی تقریب دارلحکومت نئی دلی میں ہوئی ۔ جس میں وزیر اعظم من موہن سنگھ نے پرچم کشائی کی اورعوام کو مبارکباد دی ۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منموہن سنگھ نے روایت سے ہٹ کر ملک کے اقتصادی حالات پر بات کی۔ بھارتی وزیر اعظم نے کہا کہ حکومت اگلے 5سال میں ہر گھر میں بجلی پہنچانا چاہتی ہے۔ انہوں اس موقع پر مریخ پر خلائی مشن بھیجنے کا اعلان بھی کیا۔ نئی دلی میں جشن کا سماں ہے تو سری نگر سوگ میں ڈوبا ہوا ہے۔ کل جماعتی حریت کانفرنس کی اپیل پر وادی میں مکمل ہڑتال ہے اور مختلف علاقوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ سرینگر سمیت وادی کے مختلف شہروں میں فوج اور پولیس کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وادی میں موبائل فون سروس معطل کر دی گئی ہے۔ برطانیہ میں رہنے والے کشمیری بھی آج یوم سیاہ منا رہے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق لندن میں بھارتی ہائی کمیشن کے سامنے پرامن مظاہرہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  شاہ رخ اورعامر خان کے درمیان ایک بار پھر سرد جنگ کو ہوا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker