تازہ ترینعلاقائی

ہٹیاں بالا :شہداء زلزلہ کی یاد میں ضلع بھر میں کئی تقریبات اور احتجاجی مظاہرے

/ہٹیاں بالا،چناری(بشیر میر،زاہد اعوان،نسیم یوسف،تجمل ارشاد)شہداء زلزلہ کی یاد میں ضلع بھر میں کئی تقریبات اور احتجاجی مظاہرے ہوئے۔ہٹیاں بالا میں ایک پُر وقار تقریب میر ابکوٹ کے مقام پر ہوئی جس کا اہتمام الخدمت فاؤنڈیشن نے کیا ۔الخدمت کے راہنماؤں سید احسان اللہ حسان نے کہا کہ ہم سیاست کے لئے مکانات نہیں تعمیر کر رہے ہیں بلکہ ہم مستحقین کی آباد کاری کا عزم رکھتے ہیں۔اعجاز اللہ خان نے کہا کہ الخدمت فاؤنڈیشن کے تحت لنک روڈز کی تعمیر و پختگی اور پانی کی فراہمی کے منصوبے بھی شروع کریں گے۔ڈاکٹر ریاض نے کہا کہ ہمارا مشن عوام کی بھلائی اور ترقی ہے۔ہم قریہ قریہ خوشحال کشمیر کا خواب پورا کرینگے۔اشفاق چغتائی نے کہا کہ ہر مستحق تک الخدمت فاؤنڈیشن کے اثرات جلد دکھائی دیں گے۔مسلم لیگ کے راہنما راجہ فرید اختر نے کہا کہ مستحقین کا انتخاب مشکل ہے ۔ماضی میں بھی کئی منصوبے سیاست کی بھینٹ چڑھ گے اب عوام کو زیادہ دیر بیوقوف نہیں بنایا جا سکے گا۔انہوں نے کہا کہ الخدمت کا پچاس گھروں پر مشتعمل منصوبہ مستحسن اقدام ہے ۔اس موقعہ پر احسان اللہ حسان نے پچاس مکانات تعمیر کرنے کے منصوبہ کا سنگ بنیاد رکھا۔چناری انجمن تاجران نے بھی زلزلہ کے موقعہ پر احتجاجی مظاہرہ کیا جس سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے راہنما مرزا آصف علی نے کہا کہ سات برس گذرنے کے باوجود تاجروں کو کوئی ریلیف نہیں ملا ۔اگر حق تلفی کا یہی رویہ رکھا گیا تو شدید احتجاج سے گریز نہیں کیا جائے گا۔اب تو متاثرین سے ان کی رہائش بھی چھینی جا رہی ہے ۔انتظامیہ عوام کی پاسبان ہوتی ہے مگر مافیا نے عوام دشمن سازشیں شروع کر رکھی ہیں جو ناقابل برداشت اور قابلِ مذمت رویہ ہے انہوں نے کہا کہ مہاجرین و متاثرین کی ترجیحی بنیادوں پر آباد کاری یقینی بنائی جائے ۔انہوں نے کہا کہ تاجر وں کو نہ معاوضہ دیا گیا اور نہ ہی کشادگی سڑک کے دوران مدد کی گئی اس انتہا کی نا انصافی کو نظر انداز نہیں کیا جائے گا مسلم لیگ ن عوام کے حقوق کی ترجمان ہے اور ہم بحالی حقوق کی جلد تحریک چلا کر عوامی قوت سے انصاف مہیا کرینگے۔احتجاجی مظاہرے کے دوران چناری بازار میں مکمل شٹر ڈاؤن کیا گیا ۔میر خالد لطیف نے کہا کہ چناری با شعور شہریوں کا مسکن ہے ہم عوامی حقوق کی بحالی کے لئے کسی قربانی سے گریز نہیں کرینگے ۔ضلع بھر میں شہداء زلزلہ کے لئے کئی دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔پریس کلب ہٹیاں بالا میں دعائیہ تقریب سے صحافیوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں سات سال سے کالونی بنائے جانے کا جھانسہ دیا جا رہا ہے جبکہ صحافیوں کو ابھی تک وعدوں کے مطابق آباد نہیں کیا گیا ۔حالانکہ مشکل حالات میں ہمارا کردار کسی سے پوشیدہ نہیں۔پریس کلب کے اراکین نے وزیر اعظم سے اپیل کی کہ ہر صحافی کو خالصہ سرکار سے کم از کم زرعی رقبہ دس کنال کا مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا جائے تاکہ نان شبینہ کے لئے مشکلات نہ ہوں۔دعائیہ تقریب سے سید عمر کاظمی،عارف کشمیری،سید شاہد ہمدانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرحدی جنگ اور زلزلہ کے دوران صحافیوں نے گرانقدر خدمات سر انجام دی ہیں حکومت کو چاہئے کہ وہ ہمیں خصوصی مراعات دینے کا اعلان کرئے

یہ بھی پڑھیں  فیصل آباد: بیٹی کی پیدائش پرشوہرنے مبینہ طور پربیوی کو جلادیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker