پاکستانتازہ ترین

ہٹیاں بالا:ضلعی انتظامیہ ایک مربوط سازش کے تحت مجھے بےدخل کرناچاہتی ہے

ہٹیاں بالا(بشیر احمد میر)65برسوں سے ملک کا شہری ہوں ،چوتھی نسل یہیں آباد ہے ،ضلعی انتظامیہ ایک مر بوط سازش کے تحت مجھے بے دخل کرنا چاہتی ہے ،انصاف نہ ملا تو ایوان صدر اسلام آباد کے سامنے تا دم مرگ بھوک ہڑتال کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔تاریخ کا جلد اعلان کروں گا۔ان خیالات کا اظہار سینئر کالم نویس ،ممبر راولپنڈی اسلام آباد یونین آف جنرنلسٹس،مبر لامسٹ کونسل آف پاکستان بشیر احمد میر نے ایک بیان میں کیا ۔انہوں نے کہا کہ ضلع ہٹیاں بالا کی انتظامیہ گذشتہ کئی ماہ سے انہیں بے دخل کرنے کے درپے ہے۔اگر حکومت انہیں اپنا شہری نہیں تسلیم کرتی ہے تو وہ اقوام متحدہ کے ادارے عالمی عدالت انصاف سے رجوع کرینگے ۔بشیر میر نے کہا کہ کشمیری مہاجرین کو 65سال سے ایک انچ زمین کی ملکیت نہ دینا کھلے عام بھارت نوازی ہے ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کے ایجنٹ ہماری انتظامیہ میں گھسے ہوئے ہیں جو شہریوں کو مختلف حیلے بہانوں سے ان کی رہائشی جائداد سے محروم کرنا چاہتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ گذشتہ روز اے سی ہٹیاں بالا نے میرے زیر تعمیر مکان کا کام بند کر کے مزدوروں کو تھانے میں بند کروایا جو سراسر غیر انسانی ،غیر قانونی اور غیر اخلاقی فعل ہے ۔انہوں نے کہا کہ اے سی ہٹیاں بالا کو ملک دشمن قرار دیکر اس کے خلاف کارروائی کی جائے ۔جو شہری 65سال سے آباد ہو اسے بے دخل کرنا کہاں کا انصاف ہے ۔انہوں نے اس ظالمانہ کارروائی پر اسلام آباد پریس کلب ،آر آئی یو جے ،سی سی پی اور آذادکشمیر کی صحافتی تنظیموں کے اعلیٰ عہدیداران سے اپیل کی ہے کہ وہ اس ضمن میں میرا ساتھ دیں ۔بشیر میر نے کہا کہ اس ضمن میں صحافتی تنظیموں کے اراکین سے مشاورت کے بعد بھر پور احتجاج کرنے کا فیصلہ کروں گا ۔انہوں نے صدر و وزیر اعظم پاکستان اور آذادکشمیر سمیت حساس اداروں کے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ وہ ایسے ملک دشمن انتظامی افسران کے خلاف کارروائی کریں اور انہیں ان کا حق دیا جائے

یہ بھی پڑھیں  مسئلہ افغانستان اور پاکستان کا کردار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker