تازہ ترینعلاقائی

کوہالہ ہائیڈل پاورپراجیکٹ پرہمارےاورمتاثرین کےشدید تحفظات ہیں، فاروق حیدر

ہٹیاں بالا(بشیر میر) مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے صدراورسابق وزیراعظم و قائد حزب اختلاف راجہ فاروق حیدر خان نے کہا ہے کہ کوہالہ ہائیڈل پاور پراجیکٹ پر ہمارے اور متاثرین کے شدید تحفظات ہیں ، کشمیریوں خصوصاً مقامی آبادی کو بائی پاس کرکے کوئی منصوبہ نہیں لگایا جاسکتا ، ہم عوامی نمائندے ہیں اور عوامی تحفظات دور کئے بغیر پراجیکٹ پر کام نہیں چلنے دیں گے ، عوام کے حقوق کا تحفظ ہماری اوالین ذمہ داری ہے ۔وہ جمعرات کو اپنے دورہ ہٹیاں بالا کے دوران سراں راڑہ میں مختلف علاقوں کے پارٹی ورکرز اور متاثرین پراجیکٹ سے ملاقاتوں میں گفتگو کررہے تھے ، مسلم لیگ (ن) آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر سابق چیئرمین ضلع کونسل مظفر آباد راجہ امتیاز احمد خان ، ضلعی صدر مسلم لیگ ضلع ہٹیاں بالا فرید خان ، مسلم لیگ (ن) ضلع ہٹیاں بالا کی مجلس عاملہ کے چیئرمین سید تصویر نقوی ، مسلم لیگ (ن) سعودی عرب کے رہنما سید اعجاز ہمدانی ، قاضی شمیم احمد اعوان ، پرویز درانی ، راشد شیخ ، سید واجد گیلانی و دیگر بھی راجہ فاروق حیدر خان کے ہمراہ تھے اپوزیشن لیڈر راجہ فاروق حیدر خان نے کہا کہ آزاد کشمیر اور پاکستان میں پیپلزپ ارٹی کی حکومتیں بڑے عذاب سے کم نہیں حکومت جیالا نوازی میں مصروف ہے ، وزیروں ، مشیروں کی فوج بھرتی کرکے قومی خزانہ کو دونوں ہاتھوں سے لوٹا جا رہا ہے جبکہ غریب عوام بھوک و افلاس کی چکی میں پسے جا رہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ملک کو بحرانوں سے نکالنے کیلئے پاکستان میں فری اینڈ فیئر انتخابات کا بروقت انعقاد ضروری ہے اور عوامی مسائل کا حل صرف (ن) لیگ کے پاس ہے پاکستان کے عام انتخابات میں مسلم لیگ (ن) بھاری اکثریت سے کامیاب ہوکر حکومت بنائے گی ، پاکستان میں مسلم لیگ (ن) کی حکومت بنتے ہی آزاد کشمیر سے جیالا راج کا خاتمہ ہوجائے گا درگہ مائی کے احکامات کی پابند حکومت اب زیادہ دیر قائم نہیں رہے گی ، کارکن اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں جلد ان کو کرپٹ ، نااہل حکمرانوں سے نجات مل جائے گی

یہ بھی پڑھیں  عمران خان، طاہر القادری اورشیخ رشیداپنی زندگی میں کبھی وزیراعظم نہیں بن سکتے: ماہر علم و نجوم و ماہر فلکیات

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker