شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر :دوسرے شہروں کی طرح جمبر میں بھی کشمیر آوور منایا گیا۔

جمبر :دوسرے شہروں کی طرح جمبر میں بھی کشمیر آوور منایا گیا۔

جمبر(نامہ نگار) وزیراعظم پاکستان کی کال پر پاکستان بھر میں کشمیر آوور منایاگیا۔ دوسروں شہروں کی طرح جمبر میں بھی کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے کشمیر آوور منایا گیا۔ گورنمنٹ ، پیف ، پرائیویٹ سکولز کے بچوں کے ساتھ ساتھ مختلف مکاتب فکر کے لوگوں نے ریلی نکالی۔ بھارت مذمت سے نہیں مرمت سے ٹھیک ہوگا،کشمری کی آزادی تک جنگ رہے گی جنگ رہیگی۔ بھارت کی بربادی تک جنگ رہے گی جنگ رہے گی، مودی کا جویار ہے غدارہے غدار ہے نعرے بازی کرتے ہوئے ریلی موٹروے پر آکر اختتام پذیر ہوئی۔ موٹروے بیٹ 13 کے انچارج ڈی ایس پی تنویر نے ریلی میں خصوصی شرکت کی۔ ریلی سے مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم کشمیری بھائیوں کے ساتھ ہیں۔ کشمیر کی آزادی کے لیے ہم سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ اگر حاکم وقت جہاد کا اعلان کردیں تو ہم شہادت کے لیے بارڈر کراس کرنے کو تیار ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑا:معاون خصوصی وزیر اعلیٰ پنجاب کا ایک تقریب سے خطاب

What is your opinion on this news?