تازہ ترینعلاقائی

چنیوٹ : بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف ہر محاذپر سازشیں اور منصوبے بنائے ہیں

چنیوٹ (بیورو رپورٹ) بھارت نے ہمیشہ پاکستان کے خلاف ہر محاذپر سازشیں اور منصوبے بنائے ہیں دنیا بھراور پاکستان کے مسلمان اس بات کو ذہن نشین کرلیں کہ بھارت پاکستان کا ازلی دشمن ہے تھا اور رہے گا کشمیر پر بھارتی جارحیت کا سلسلہ روکنے کے حوالے سے کسی بھی حکومت نے اپنا کردار ادا نہیں کیا البتہ ڈائیلاگ کا طویل نظام عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کے لئے جاری رکھا گیا ہے حکمرانوں نے اپنے مفادات کی تکمیل کی خاطر پاکستانی قوم کو غلام بنا کر رکھ دیا ہے کشمیر کو یہ کیسے آزاد کروائیں گے ۔جب تک امریکہ ہمارے ملک میں موجود رہے گا اور ہمارے ملک کی سرحدیں امریکہ کے قبضہ میں رہیں گی تب تک ہم یرغمال قوم کی حیثیت سے سانس لیں گے ساٹھ سالوں سے اس ملک پر سامراجی قوتوں کا قبضہ ہے جماعت الدعوۃ اور جماعت اسلامی کے زیر اہتمام یوم یک جہتی کشمیر کے سلسلہ میں ریلیاں نکالی گئیں کشمیریوں سے رشتہ کیا ’’لاالہ الااللہ‘‘ ،کشمیر بنے گا پاکستان و دیگر نعرے لگا رہے تھے جبکہ بینرز و کتبے بھی اٹھا رکھے تھے جن پر مظلوم کشمیری مسلمانوں کے حق میں اور بھارتی دہشت گردی کے خلاف تحریریں درج شدہ بینرز اُٹھائے اس موقع پر ضلعی رہنماء جماعت اسلامی سید نورلحسن شاہ ، داکٹر ریاض شاہد ،لیاقت علی مغل ایڈ ووکیٹ،میاں ضیاء کانجوو دیگر مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شہ رگ ہے اور شہ رگ کٹنے سے موت واقع ہوجاتی ہے اس لیے کشمیر پر سودا برداشت نہیں انہوں نے کہا کہ مظلوم کشمیریوں کوحق خودارادیت ملنے تک جنوبی ایشیا میں کسی صورت امن قائم نہیں ہو سکتا۔اقوام متحدہ اور دیگر عالمی اداروں نے مسئلہ کشمیر کے حوالہ سے دوہرامعیار اپنا رکھا ہے۔ کشمیر کی محبت ہماری رگوں میں خون کی طرح دوڑتی ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں نہتے کشمیریوں پر ظلم و ستم کے پہاڑ ڈھائے جارہے ہیں۔کشمیریوں کو بھارت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے۔ پاکستانی قوم تحریک آزادی میں کشمیریوں کے ساتھ قدم سے قدم اور کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب تک بھارت مقبوضہ کشمیر سے اپنی آٹھ لاکھ فوج نہیں نکالتا، کشمیریوں کا ان کا حق خود ارادیت نہیں دیا جاتا اورپاکستانی دریاؤں پر سے وہ اپنا غاصبانہ قبضہ ختم نہیں کرتا اس سے کسی قسم کے مذاکرات اور معاہدات کا کوئی فائدہ نہیں ہو گا اور نہ ہی کشمیری و پاکستانی قوم ملکی مفادات کو پس پشت ڈالتے ہوئے اس قسم کے کوئی معاہدات قبول کرنے کیلئے تیار ہے۔ معصوم کشمیریوں کے قتل عام پر کسی صورت خاموش نہیں رہ سکتے۔پوری پاکستانی کشمیری قوم کے ساتھ ہے اور ان کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ حکومت پاکستان بھارت و امریکہ کی جارحیت پر گونگی بہری نہ بنے۔ امریکہ، بھارت اور ان کے اتحادی پاکستان کو سینڈوچ بنانے کی سازشیں کر رہے ہیں۔ ایک طرف پاکستان میں دہشت گردی و فرقہ وارانہ قتل و غارت گری پھیلانے کیلئے نیٹ ورک پھیلائے جارہے ہیں تو دوسری طرف ڈرون حملے کئے جاتے ہیں تاکہ اس کے ردعمل میں خودکش حملے ہوں،ٹارگٹ کلنگ کا سلسلہ چلتا رہے اور وطن عزیزپاکستان میں امن و امان قائم نہ ہو سکے۔ یہ بہت خوفناک سازش ہے۔انہوں نے کہاکہ کشمیریوں کی جدوجہد آزادی ہے جاری ہے اور جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں  جھنگ:پاکستان میں امن کی خوشبو تب پھیلے گی جب پاکستان میں نظام مصطفےٰؐکا نفاذ قائم ہو گا،بلال قادری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker